سانحہ یوحنا آباد میں دو بے گناہ افراد کو زندہ جلائے جانے کے الزام میں گر فتار بائیس ملزمان دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 21 اپریل 2015 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سا نحہ یو حنا آباد لاہور کے مقدمہ میں دو بے گناہ افراد کو زندہ جلائے جانے کے الزام میں گر فتار بائیس ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔انسداد دہشت گر دی کی عدالت لاہور نمبر تین کے جج ہارون لطیف نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت کے روبرو گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جو ڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا تھا ۔تاہم شناخت پریڈ کے دوران ملزمان کے سا نحہ میں ملوث پائے جانے کی نشاندہی کی جا چکی ہے لہذا عدالت سا نحہ کے حقائق جاننے کے لئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ جس پر عدالت نے ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں خود کش حملوں کے بعد مظاہرین نے دوبے گناہ افراد کو زندہ جلادیا تھا جب کہ کروڑوں روپے مالیت کی نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا

متعلقہ عنوان :