نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے سے شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے ‘ ڈاکٹر حیدر اشرف

منگل 21 اپریل 2015 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے سے شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے ۔جس طرح پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کر کے ان کو للکارا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں واضع کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح لاہور پولیس بھی پورے شہر کے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے پورے وسائل بروئے کار لائے لارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے سول لائنز ڈویژن کی میٹنگ کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس پی سول لائنز امتیاز سرور ،تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے اشتہاری مجرمان نہ پکڑنے پر سابق ایس ایچ او مغلپورہ خالد محمودکو شوکاز نوٹس،جرائم پر قابو نہ پانے پر ڈی ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کو اپریسیشن لیٹر جبکہ ایس ایچ او سول لائنز عابد رشید اور ایس ایچ او ریس کورس قدیر احمد کو نقد انعام کا اعلان کیا۔

ایس پی سول لائنز امتیاز سرور نے ڈی آئی جی آپریشنز کو 9جنوری سے لے کر اب تک نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق سول لائنز ڈویژن میں پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت 83مقدمات میں 79ملزمان گرفتار،کرایہ داری ایکٹ کے تحت41مقدمات میں 35ملزمان گرفتار،اسلحہ آڈیننس کے تحت 123مقدمات میں 95ملزمان گرفتاراورتحفظ برائے حساس مقامات ایکٹ کے تحت 25مقدمات میں 18ملزمان چالان کئے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سول لائنز ڈویژن کی پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں پہلے سے بڑھ کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :