چینی صدر کے دورہ پاکستان سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی‘ ریاض حسین شاہ

منگل 21 اپریل 2015 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔چینی صدر کے دورہ پاکستان سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔اربوں ڈالر کے معاہدے ترقی اور خو شحالی کے ایک نئے دور کی نوید ہے۔ملک امن و استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔یمن کو استعماری طاقتوں سے بچایا جائے۔

دہشتگرد امریکہ مسلم امہ کو لڑا کر ثالث بن جاتا ہے۔یمن میں جنگ بندی ہی امت کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

حرمین شریفین سے ہماری وابستگی دنیاوی مفادات نہیں بلکہ اخروی نجات کیلئے ہے۔تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔بھارت ریاستی جبر سے زیادہ دیر کشمیریوں کو مظلوم نہیں رکھ سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یمن بحران پر مصلحت نہیں مصالحت کا راستہ اختیار کرے۔بھارت میں مسلمانوں کو ہندو جنونیت کا سامناہے۔بھارتی حکومت مسلمانوں کو آئینی حق سے محروم کررہی ہے۔نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے بڑھتے مظالم قابل مذمت ہیں۔

متعلقہ عنوان :