منظور احمد وٹو سے صدر پیپلز پارٹی گجرات کی ملاقات، پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور

منگل 21 اپریل 2015 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدرمیاں منظور احمد وٹو سے ثمینہ پگاں والا، صدر پیپلز پارٹی ضلع گجرات نے ملاقات کی جس میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اسکے علاوہ خواجہ حماد اکرم کو پیپلز پارٹی گجرات کا انفارمیشن سکیریٹری تعیناتی کا بھی یہاں سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سیکرٹری انفارمیشن گجرات کا عہدہ کئی مہینوں سے خالی تھا۔آج پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں میاں منظور احمد وٹو ،صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کی زیر صدارت پیپلز پارٹی اوکاڑہ اور ساہیوال کا اجلاس ہو گا جس میں کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونیوالے انتخابات اور تنظیمی امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں اوکاڑہ اور ساہیوال پیپلز پارٹی کے عہدیداران بشمول پارٹی کے صدور شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :