ماڈل عبیرہ قتل کیس، مرکزی ملزمہ طوبی اور حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت خارج

منگل 21 اپریل 2015 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) لاہور کی مقامی عدالت نے ماڈل عبیرہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزمہ طوبی اور حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

(جاری ہے)

ملزمان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نجی ٹی وی کے کیمرہ مین یوسف کھوکھر کا کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے کوئی واضح ثبوت سامنے آئے ہیں۔ درخواست گزار قتل میں ملوث نہیں ہے،اس لئے درخواست ضمانت منظورکی جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ طوبیٰ اور حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت خارج کردی

متعلقہ عنوان :