Live Updates

23اپریل کو الطاف حسین کی خود ساختہ مقبولیت کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جائیگا‘ جمشید اقبال چیمہ

کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کر کے اپنا پیشگی فیصلہ سنا دیا ،اب صرف باضابطہ نتائج آنا باقی ہیں ،پی ٹی آئی رہنماء

منگل 21 اپریل 2015 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ این اے 246میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی خود ساختہ مقبولیت کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جائیگا ، عوام پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کروا کر ایم کیو ایم کے خوف سے آزاد ہونے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے دفتر میں سندھ سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے عوام کے تیور اور بدلہ ہوا رویہ دیکھ لیا ہے کہ وہ اب کسی کی دھونس اور دھاندلی نہیں چلنے دیں گے ،یہی وجہ ہے کہ الطاف حسین کی راتوں کی نیندیں اڑ ی ہوئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے اپنا پیشگی فیصلہ سنا دیا ہے اب صرف باضابطہ نتائج آنا باقی ہیں ۔

جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملک کے غریب او رپسے ہوئے طبقے کی جنگ لڑ رہی ہے ،انشا اﷲ وہ دن دور نہیں جب ملک پر مسلط سیاسی قبضہ مافیا اپنے انجام کو پہنچے گا اور حقیقت میں خلق خدا راج کرے گی ۔ وفد نے پی ٹی آئی کے رہنما کو سندھ کی عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور جمشید اقبال چیمہ کو دورے کی دعوت بھی دی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات