چینی صدر کا دورہ، اسلام آباد کی ضلع کچہری میں لگے مقدمات کے سائلین کو مایوسی کا سامنا رہا

منگل 21 اپریل 2015 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی صدر کا دورہ جہاں قوم کو ڈھیروں حوشیاں دے گیا وہاں قیدیوں اور اسلام آباد کی ضلع کچہری میں لگے مقدمات کے سائلین کو مایوسی بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ کے دو روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر سیکورٹی وجوہات کی بناء پر پولیس کو اضافی ڈیوٹیوں پر معموری کے باعث قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہ کیا جاسکا،جس کی وجہ سے درجنوں اہم مقدمات ملتوی کردئیے گئے،جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث سینکڑوں سائلین اپنے مقدمات کیلئے بروقت عدالتوں میں نہ پہنچ سکے جس کے باعث عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی

متعلقہ عنوان :