Live Updates

پشاور،عوام کو زندگی کی بہتر سے بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف کی اولین ترجیحات ہیں ،شکیل خان

منگل 21 اپریل 2015 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بہبود آبادی شکیل خان نے کہا ہے کہ عوام کو زندگی کی بہتر سے بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیحات ہیں اور اسکے لئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے۔99میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مشیر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں،کرپشن اور بد عنوانیوں کی وجہ سے صوبہ ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا ہے مگر اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کو با اختیاربنا رہی ہے جس سے ان کی تمام محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو پینے کا صاف پانی،نکاسی آب اورسٹریٹ لائٹس سمیت صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم ہوں۔

(جاری ہے)

شکیل خان نے کہاکہ اب عوام باشعور ہیں اور ماضی کی طرح محض نعروں کی بجاے عملی اقدامات سے ہی عوامی حمایت حاصل کی جا سکتی ہے مشیر وزیر اعلی ٰنے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والی ضلعی حکومتوں کو کامیاب بنانے کیلئے اپناموثرکردار اداکریں اور نئے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کے لئے باکردار اور بے داغ امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات