پولیس جانوں کانذرانہ دیکرصوبے میں قیام امن یقینی بنارہی ہے ،ڈاکٹرمجیب الرحمن

تاجربرادری شہرسے جرائم کے خاتمے ،بہترماحول کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کرے ،دروازے ہرشہری کیلئے کھلے ہیں،ڈی جی پولیس سپیشل برانچ بلوچستان

منگل 21 اپریل 2015 21:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس اسپیشل برانچ ڈاکٹرمجیب الرحمن نے کہاہے کہ پولیس اپنی جانوں کانذرانہ دیکرصوبے میں امن کے قیام کویقینی بنارہی ہے تاجربرادری شہرسے جرائم کے خاتمے اوربہترماحول کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے ہمارے دروازے ہرشہری کیلئے کھلے ہیں پولیس میں سزااورجزاکاعمل جاری ہے جوبھی اہلکاراپنے فرض میں غفلت برتتاہے اس کی سرزنش کی جاتی ہے کمیونٹی پولیسنگ سسٹم سے بہت سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں اورتمام ادارے اپنی حدودمیں رہ کرکام کرتے ہیں تاکہ ریاست کی امن کے قیام اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی جوذمہ داری ہے اسے پوراکیاجاسکے انہوں نے یہ بات منگل کے روز چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری میں عہدے داروں اورممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرایس ایس پی اسپیشل برانچ وزیرخان ناصر،چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کے چیئرمین حاجی ولی محمد،نائب صدرملک ندیم کاسی،محمدسلیم ایڈووکیٹ،نسیم الرحمن ملاخیل،محمدنعیم،ژوب چیمبرکے صدرشیخ محمدصابرمندوخیل،قاری عبیداﷲ درانی،قاسم خان سوری سمیت دیگربھی موجود تھے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹرمجیب الرحمن نے کہاکہ حکومت یاریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں امن کے قیام کویقینی بناکرہرشخص کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرے پولیس اوردیگراداروں سے لوگوں کوشکایات ہوتی ہے ہم نے میرٹ کومدنظررکھتے ہوئے ٹرانسفرپوسٹنگ کرکے قانونی ذمہ داریاں پوری کرنی ہے لیکن لوگ پولیس سمیت دیگرمحکموں اورحکومت سمیت مختلف اداروں کے حوالے سے بہت سی توقعات وابستہ رکھتے ہیں جوپوری نہیں ہوسکتی کیونکہ تمام ادارے قانونی دائرہ کارمیں رہتے ہوئے اپنی فرائض دیتے ہیں پولیس کاکام عوام کی خدمت کرناہے اس لئے کچھ کالی بھیڑیں غلط کاموں کی وجہ سے اپنے اداروں کانام بدنام کرتی ہے اسلئے محکمہ پولیس میں بھیی سزااورجزاکاعمل ہے جولوگ غلط کام کرتے ہیں ان کیخلاف تحقیقات کے بعدملوث پائے جانیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ پولیس نے صوبے میں امن کے قیام کیلئے بیش بہاقربانیاں دیکرافسران اورجوانوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیاہے جس کی بدولت آج صوبے میں امن بحال ہواہے کیونکہ ماضی میں پولیس پرعوام کااعتماد اٹھ چکاتھاشہرمیں خوف کی فضا تھی پولیس کے مورال کوبلند کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے عوام کی مددسے شہرمیں جاری دہشتگردی اغواء برائے تاوان،ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرجرائم کی وارداتوں پرقابوپایاہے اورآج امن وامان کی صورتحال کچھ بہترہے اگراداروں کے درمیان کوارڈینیشن ہواورملکرکام کرے توبہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ بہتررویہ بنائے توکوئی وجہ نہیں کہ پولیس اورعوام میں اعتماد کی فضابحال نہ ہوپولیس اورتاجروں کے درمیان دکانوں کے مسئلے کوبہت جلدحل کرلیاجائیگاکیونکہ تمام مذاکرات کے ذریعے مل بیٹھ کرحل ہونگے اسپیشل برانچ کے اہلکارہرجگہ موجودہ ہیں انہوں نے کہاکہ آن لائن شکایت کے بعداس کی تصدیق کے مراحل مکمل ہونے پرایف آئی آردرج کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں پولیس آفیسران اورجوانوں نے شہریوں کی حفاظت کویقینی بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے انجام دیاہے ہماری کوش ش ہے کہ ہم عوام کی توقعات پرپورااتریں پولیس عوام کی توقعات پرپورااترنے کیلئے سردھڑکی بازی لگارہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ شناختی کارڈکے حصول کے حوالے سے اسپیشل برانچ میں تصدیق کے مراحل کوآسان بناکراسے کم وقت میں متعلقہ شخص کوسہولیات فراہم کی جائینگی محکمہ لیبرکے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات کرینگے آئی جی آفس کے باہرشکایت بکس رکھتے ہیں تاکہ لوگ اپنی شکایت تحریری طورپراس میں ڈال دیں اورٹریفک کے مسئلے کوحل کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائینگے۔

(جاری ہے)

شہرمیں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائدکرکے جرمانہ کیاجائے اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ تاجربرادری پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ مسائل حل ہوسکیں اس موقع پرچیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کے چیئرمین حاجی ولی محمدنے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کے برسراقتدارآنے کے بعدگزشتہ دوسالوں کے دوران پولیس نے ٹارگٹ کلنگ ،اغواء برائے تاوان،دہشتگردی اوردیگرجرائم کی وارداتوں پرقابوپانے کیلئے جوقربانیاں دی ہے وہ قابل تحسین ہے ماضی میں پولیس سربراہوں ڈاکٹرشعیب سڈل،مشتاق احمدسکھیرانے تاجربرادری کے ساتھ مکمل تعاون کیااورہم بھی ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اس لئے آنے والے وقت میں بھی شہرکے مفادمیں امن کے قیام کویقینی بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے سی سی پی او عبدالرزاق چیمہ اغواء ہونے ولاے کمسن بچے کو4روزمیں بازیاب کراکرتاجربرادری کے ساتھ مکمل تعاون کیاتھاچیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کی جانب سے شہرمیں امن کے قیام کویقینی بنانے چوری ڈکیتی اسٹریٹ کرائم اغواء برائے تاوان اورمنشیات فروشوں کاقلع قمع کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز دی تاکہ شہریوں کومنشیات سے نجات دلائی جائے اس موقع پرچیمبرآف سمال ٹریڈزاینڈسمال انڈسٹری کے چیئرمین حاجی ولی محمد،نائب صدرملک ندیم کاسی کی جانب سے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹرمجیب الرحمن،ایس ایس پی وزیرخان ناصرکواعزازی شیلڈدی گئی۔

متعلقہ عنوان :