کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا

23 اپریل سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع کر دی جائیگی ، سندھ میں 7 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب کیلئے پولنگ 25 اپریل کو ہو گی

منگل 21 اپریل 2015 21:45

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ سکیورٹی پرنٹنگ پریس میں کی گئی ہے ۔ 23 اپریل سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع کر دی جائے گی ۔ سندھ میں 7 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب کیلئے پولنگ 25 اپریل کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

پنو عاقل کنٹونمنٹ بورڈ مین پہلے ہی تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں ۔

سندھ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے دو لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ، جو 23 اپریل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں ریٹرننگ افسران کے حوالے کیے جائیں گے ۔ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں تین وارڈز میں 24 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گیا جبکہ کورنگی کریک کے کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک وارڈ میں 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :