26اپریل لیاری کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، شریف بلوچ

منگل 21 اپریل 2015 21:42

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی ایس 111کے صدر محمدشریف بلوچ نے 26اپریل کے دن کو لیاری کی تقدیر بدلنے کا دن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ لیاری کا جلسہ دشمنان لیاری کے دلوں پے تیر ثابت ہوگاجب وہ عوام کے جم غفیر کو ککری گراؤنڈ میں ہمیں اپنے قائدین کے ساتھ تجدیدعہدوفاکرتے دیکھیں گے توسوائے شرمندگی سے ڈوب مرنے کے ان کے پاس کوئی اور راستہ نہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لیاری کے جیالوں کو پارٹی سے بدظن کرنے کے لئے جو سازشیں کی گئیں اور کی جارہی ہیں ان سب کو اپنے اتحاداور اتفاق سے جلسے میں بھرپورشرکت کرکے ناکام بنادیں گے۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی ایس 111کے کارکنان 26اپریل کو ککری گراؤنڈ میں اپنے اتحادنظم وضبط اور یگانگت کا بھرپورمظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :