سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل منظورقادر کی ہدایات پر غیرقانونی تعمیرات میں ملوث کلرک نوکری سے برطرف

منگل 21 اپریل 2015 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل منظورقادر کی ہدایات پر ڈائریکٹرایڈمن ایس بی سی اے نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث کلرک کونوکری سے برطرف کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کے متعلقہ افسران کی رپورٹس کے مطابق لوئرڈویژن کلرک جاوید رشید کوجمشید ٹاؤن کے علاقے محمود آبادنمبر 4میں پلاٹ نمبر 802، پلاٹ نمبر 855، پلاٹ نمبر 856اورپلاٹ نمبر870پر غیرقانونی تعمیرات میں ملوث قرارپانے پرسندھ آرڈیننس 2000ء سے حاصل خصوصی اختیارات کے تحت ملازمت سے برطرف کردیاگیاہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ کلرک ناصرف غیرقانونی تعمیرات میں ملوث رہابلکہ درج بالاغیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدمی کاروائی کیلئے پہنچنے والے ڈیمالیشن اسکواڈ کے افسران وعملے پرپتھراؤکرکے قانونی کاروائی کوروکنے کی کوشش کی اس موقع پرڈیمالیشن عملے کے ارکان نے انہیں واضح طورپر شناخت کیا۔واضح رہے کہ برطرفی سے متعلق احکامات کے سلسلے میں ضوابط کے مطابق شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے جبکہ اس سلسلے میں محکمہ جاتی کاروائی کے دوران جاوید رشید اپنی صفائی پیش نہیں کرسکا۔

متعلقہ عنوان :