کراچی کو پر امن اور سر سبز بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی

منگل 21 اپریل 2015 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو پر امن اور سر سبز بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ صفائی اور شجر کاری کی مختلف مہم شروع کی گئی ہیں ۔ ضرورت اس با ت کی ہے کہ ماحولیات کو درپیش موجودہ چیلنجز کا سامنا کر نے کیلئے سرکاری ادارے اور سول سوسائٹی مل کر کام کریں ۔ شہر کو سر سبز بنانے میں ہر شہری اپنا کر دار ادا کرے ۔

صفائی کی کوششیں نتیجہ خیز بنانے میں حکومت کی مدد کرے ۔وہ مقامی ہوٹل میں منگل کو وفاقی وزارت کلائمیٹ چینجMinistry of Climate Cahnge سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کراچی ملک کا ایک اہم شہر ہے ۔ ماحولیا ت کے حوالہ سے اسے مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ آلودگی کے مسائل صنعتی اداروں کے پاس ماحولیات کے تقاضے پو رے کر نے کی ناکافی سہولتیں اور بلدیاتی اداروں کا صفائی اور کچرا اٹھا نے کا ناقص نظام ماحولیات کے تقا ضے پورا نہیں کر تا اور یہ مسائل ماحولیا ت کے مسائل کا سبب بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صنعتی اداروں کے فضلہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے اقداما ت کئے جارہے ہیں اقوام متحدہ کا ادارہ برائے صنعتی ترقیات اس کے حل کیلئے منصوبہ بندی میں مدد کر رہاہے ۔ کچر اٹھا نے کا نظام ٹھیک کر نے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ادارہ منصوبہ بندی کر رہا ہے۔حکومت کی ان کو ششوں سے امید ہے کہ ماحولیات کی کو ششیں بار آور ہوں گی۔کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ نے شہر ی اداروں کو ماحولیات کے تقاضے پورے کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا بہتر نظام قائم کر نے کی ضرور ت ہے۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو متحر ک کیا گیا ہے اور صفائی کی کوششٰن بہتر ہو رہی ہیں۔ وزیر بلدیا ت کی جانب سے صفائی کی کوشیش نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں۔ بلدیاتی اداروں کی کا ر کردگی میں بہتری آرہی ہے۔انھوں نے کہا کہ شہر یوں کو بھی چاہئے کہ وہ بھی صفائی کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کریں۔ کمیونٹی بلدیاتی اداروں کی صفائی کو کوششوں کو مو ثر بنانے میں مد د کریں۔ کچرا پھینکنے کا رحجان کچرا جلانے کا رحجان کو ختم کر نے اور آلودگی کے مسائل کے حل میں شہریوں کے کر دار کو موثر بنانے کیلئے سول سو سائٹی کے ادارے حکومت کی مدد کر یں۔

متعلقہ عنوان :