ملک عبدالرؤف نے اپنے حلقے کیلئے 10نکاتی ایجنڈے کااعلان کردیا

سرکاری سکول ٗ ڈسپنسری ٗ خواتین کیلئے دستکاری سکول ٗبچوں کیلئے کھیل کا میدان بنانے کااعلان پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اَورہیڈٹینکی،ظالمانہ ٹیکس کاخاتمہ جبکہ وارڈکی سطح پر سستا بازارقائم کیاجائے گا حلقے میں وسیع قبرستان کیلئے جگہ کی فراہمی سمیت علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلاؤنگا

منگل 21 اپریل 2015 21:27

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) ممتازسیاسی وسماجی رہنمااورممبرکنٹونمنٹ بورڈ وارڈ7کے اُمیدوارملک عبدالرؤف نے اپنے حلقے کیلئے دس نکاتی انتخابی ایجنڈے کااعلان کردیا۔اپنے ایجنڈے میں ملک عبدالرؤف کاکہناتھاکہ کنٹونمنٹ بورڈوارڈسات کے عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے تعلیم اورصحت جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں،کامیاب ہوکراپنے حلقے میں نئے سرکاری سکول اورسرکاری ڈسپنسریاں تعمیر کروانگا،بچوں کیلئے کھیل کے میدان اور پارک کیساتھ ساتھ خواتین کیلئے دستکاری سکول قائم کروں گا۔

غریب اورمتوسط طبقے کیلئے گھریلوصنعتکاری کی راہ ہموارکروں گا جبکہ علاقے میں سرکاری ٹیکنیکل سکول کاقیام بھی عمل میں لایاجائے گا۔بجلی کی عدم موجودگی کی صورت میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے علاقے میں اَورہیڈٹینکی بنائی جائے گی جبکہ وارڈکی سطح پر سستے بازارکا قیام یقینی بناؤں گا،حلقے کے عوام کوظالمانہ ٹیکس سے نجات دلاؤں گا،عوام اورانتظامیہ کے تعاون سے اپنے حلقے سے چوری، ڈکیتی اور دیگرجرائم پیشہ افراد کے خلاف جہاد کروں گا ۔

(جاری ہے)

روزانہ کی بنیادپرعلاقے کی صفائی ستھرائی کااہتمام کراؤں گا۔حلقے میں وسیع وعریض قبرستان کیلئے جگہ کی فراہمی علاقے کا دیرینہ مسئلہ ہے جسے حل کرنے کیلئے اپنے تمام تروسائل بروئے کارلاؤں گا۔گلیوں کی پختگی ،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑوں گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روزاپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں مصریال روڈپرایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرچوہدری محمد شمس ایڈوکیٹ،پروفیسرمحمدیاسرمجددی،ملک تیموروحید،راجہ توقیر ودیگرنے اپنے خطاب میں کہاکہ اگرعوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے مخلص اورباکردارافرادکاانتخاب کریں تووہ وقت دورنہیں کہ جب کنٹونمنٹ بورڈکاوارنمبرسات ایک مثالی،خوشحال اور امن کا گہوارہ بن کر سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :