چیف آئیسکونے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا

منگل 21 اپریل 2015 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء )چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد یوسف اعوان نے گزشتہ روز ہیڈ آفس اسلام آباد کے لان میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا ۔

(جاری ہے)

پودا لگانے کی تقریب کے موقع پر جنرل منیجر( ٹیکنیکل) کاوش شریعت اﷲ، جنرل منیجر( آپریشن ) فیاض حسین صدیقی ،جنرل منیجر (او اینڈ ایم) واصف حسین ، چیف انجینئر (پی اینڈ ای)محمد عابد اقبال ،منیجر(ایڈمن)محمد عابد، ڈپٹی منیجر (سر وسز)کیپٹن(ر) امجد رؤف ، ڈپٹی منیجر( پی آر) محمد فاروق احمد اور دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھا ۔پودا لگانے کی تقریب کے بعد آئیسکو اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی دُعا مانگی گئی۔