ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کی چینی صدر کے دورہ پر بہترین ڈیوٹی دینے پر افسران و اہلکاروں کو شاباش

منگل 21 اپریل 2015 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) صدر عوامی جمہوریہ چین شی چن پنگ کے 2دورہ پاکستان کے موقع پر بہترین ڈیوٹی کرنے پر ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد ملک مطلوب احمد کی افسران و جوانوں کو شاباش اور ٹریفک پولیس سے تعاون پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ٹریفک پلان شہریوں تک پہنچانے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی مدد کی،ایس ایس پی ٹریفک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر عوامی جمہوریہ چین شی چن پنگ کا دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا تھا،جس پر شہریوں سے اپیل کی گئی تھی کہ اس پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں ،لہٰذا شہریوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک پلان کو شہریوں تک پہنچانے میں الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کی کاردکردگی قابل تحسین ہے،ہم الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ٹریفک پلان شہریوں تک پہنچانے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی مدد کی،ایس ایس پی ٹریفک نے صدر عوامی جمہوریہ چین شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر ٹریفک پولیس کے افسران و نوجوانوں کو محنت اور لگن سے ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :