وفاقی ترقیاتی ادارے کے حکام کی غفلت و نا اہلی اور ملی بھگت سے آبپارہ مینٹیننس انکوائری جی سکس ون فور سے سیکٹر جی سکس ون ٹو کے الاٹیوں والے رجسٹرڈ سے ریکارڈ غائب کر دیا گیا

ڈائریکٹر سیکیورٹی نے رجسٹرڈ غائب ہونے کی تحقیقات شروع کر دیں

منگل 21 اپریل 2015 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) کے متعلقہ حکام کی غفلت و نا اہلی اور ملی بھگت سے سی ڈی اے کی آب پارہ مینٹیننس انکوائری جی سکس ون فور سے سیکٹر جی سکس ون ٹو کا الاٹیوں والے رجسٹرڈ سے ریکارڈ غائب کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ انکوائری آفس کا تالہ توڑ کر کسی شخص نے مذکورہ رجسٹرڈ کو غائب کر کے اس سے الاٹیوں کے ریکارڈ سے کچھ صفحات غائب کر دیئے ہیں، پوچھ گچھ کرنے کے بعد کسی ملازم نے رجسٹرڈ جہاں سے غائب کیا تھا اس کو اسی جگہ پر کسی نہ کسی طریقے سے واپس رکھ دیا، جب رجسٹرڈ کو چیک کیا گیا تو اس سے اہم ریکارڈ کے کچھ صفحات غائب تھے۔

بعد ازاں معاملہ ڈائریکٹر سیکیورٹی کے پاس چلا گیا، اب انہوں نے رجسٹرڈ غائب ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ رجسٹرڈ الماری سے چوری کیسے ہوا اور اس میں سے ریکارڈ کیسے غائب ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر سیکیورٹی نے انکوائری آفس میں تمام ملازمین کو باری باری بلا کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔