حساس اداروں کی وزارت داخلہ کو 4دہشت گردوں کی اسلام آباد موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

منگل 21 اپریل 2015 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) حساس اداروں کی وزارت داخلہ کو 4دہشت گردوں کی اسلام آباد موجودگی کی اطلاع پر وفاقی پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ دی ہے کہ3/4دہشت گرد دہشت گردی کی نیت سے جڑواں شہروں میں داخل ہو چکے ہیں اور وہ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ اپنی کارروائی کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ حساس دفاتر، مارکیٹوں اور سرکاری دفاتر میں سول پارچات کے علاوہ پولیس کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ایس پی صاحبان کو اپنے اپنے علاقوں کی نگرانی کرنے کے سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں تا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :