موجودہ حالات میں چین کے صدر کا دورہ اور معاہدے اہم ہیں‘چین نے ایماندار سیاسی قیادت کی وجہ سے بے مثال ترقی کی‘توانائی کے شارٹ ٹرم منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہو گئے تو قومی معیشت ’’آئی سی یو‘‘ سے نکل آئے گی‘منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ٹرانسپرنسی کے لیے بااختیار کمیشن تشکیل دیا جائے
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کاایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب
منگل 21 اپریل 2015 21:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور مخلص ہمسایہ ہے‘ موجودہ حالات میں چین کے صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ چین کی حیرت انگیز معاشی ترقی پوری دنیا کیلئے رول ماڈل ہے‘ چین نے یہ مقام اپنی سخت جان محب وطن عوام اور ایماندار سیاسی قیادت کے ذریعے حاصل کیا‘ بلاشبہ پاک چین د وستی ہمالہ سے بلند اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے اور اس دوستی کی جڑیں دونوں طرف کے عوام کے اندر ہیں۔
وہ منگل کو پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے دوران ٹیلیفون پرخطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ چین دہشتگردی کے خاتمہ اور خطہ میں قیام امن کیلئے بڑی واضح اور مثبت سوچ رکھتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ توانائی کے شارٹ ٹرم منصوبے اگر اعلان کردہ مدت کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچ گئے تو یہ معاشی انقلاب کا پیش خیمہ اور قومی معیشت کو ’’آئی سی یو‘‘ سے باہر لانے میں انتہائی مفید ثابت ہونگے اور توانائی کے ان منصوبوں کی تکمیل سے گھریلو صارفین کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات اور سستی بجلی ملنے کے ساتھ ساتھ صنعت کا رکا ہوا پہیہ چلے گااور لاکھوں بیروزگار مزدوروں کو گھر کی دیلیز کے قریب ترین روزگار ملے گا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جہاں تک چین کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کا تعلق ہے تو ان کی افادیت ہر قسم کے شک و شبہ سے بالا ہے تاہم ڈر ہے پاکستان کی نااہل قیادت اور کرپٹ سرکاری مشینری کی روایتی بدنیتی اور تساہل کی وجہ سے ملک اور عوام ان معاہدوں کی افادیت سے محروم نہ رہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ کے موقع پر اعلان کیے گئے 50فیصد معاہدے ابھی ایم او یوز کی شکل میں ہیں انہیں عمل کے قالب میں نہ ڈھالا گیا تو یہ ملک و قوم کی بہت بڑی بدقسمتی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے اپنی قومی زبان میں پارلیمنٹ سے خطاب کر کے پاکستانی قیادت کو یہ پیغا م دیا ہے کہ قومیں اپنی زبان اور کلچر سے وابستہ ہو کر ترقی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپشن کے خاتمہ کے چینی تجربات سے بھی استفادہ کرے یہ بات قابل تقلید ہے کہ چین کے کسی لیڈر یا اس کی اولاد کے بیرون ملک خفیہ اکاؤنٹس اور جائیدادیں نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے تجویز دی کہ چینی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر طے پانے والے معاہدوں کی بروقت تکمیل اور ٹرانسپرنسی کو یقینی بنانے کیلئے اہل ایمانداراور ٹیکنیکل افراد پر مشتمل خصوصی کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں فوج کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.