چینی صدر کے دورہ سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، موجودہ حکومت کاچین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کے تسلسل برقراررکھنا احسن اقدام ہے ‘پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مضبوط ہوگی، موجودہ حکومت نے چین کے ساتھ تعلقات کو بہترانداز میں استوار کرنے کے سلسلے میں ماضی کی حکومتوں کے تسلسل کو قائم رکھا ہے جو کہ احسن اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو چینی صدر شی چن پنگ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مضبوط ہوگی ،سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے چین کے ساتھ جو دوستانہ تعلقات استوار کئے تھے اس کی گونج آج بھی سنائی دے رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں پاکستان اور چائنہ بین القوامی سطح پر امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے چین کے ساتھ تعلقات کو بہترانداز میں استوار کرنے کے سلسلے میں ماضی کی حکومتوں کے تسلسل کو قائم رکھا ہے جو کہ احسن اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :