ملک بھر کے 42کنٹونمنٹس بورڈ میں بلدیاتی انتخابات 25اپریل کو ہوں گے

منگل 21 اپریل 2015 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ملک بھر کے 42کنٹونمنٹس بورڈ میں بلدیاتی انتخابات 25اپریل کو ہوں گے، انتخابات کے دن کنٹونمنٹ بورڈ میں چھٹی ہو گی۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع اور داخلہ کو خط لکھا ہے جس کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ملک کے 42کنٹونمنٹس بورڈ میں بلدیاتی انتخابات 25اپریل کو ہوں گے، 20لاکھ افراد اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے، اس کیلئے پولنگ اسٹیشن کنٹونمنٹس بورڈ کے اسکولوں میں بنائے گئے ہیں، انتخابات کے دن25 اپریل کو عام تعطیل ہو گی

متعلقہ عنوان :