دہشتگردوں کے پاس صرف دو راستے ہیں ، ہتھیار ڈال دیں یا مرنے کیلئے تیار ہوجائیں،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں وہ دہشتگردوں کے خاتمے میں فورسز کا ساتھ دیں، تربت میں مزدوروں کے قتل میں ملوث پانچ دہشتگردوں سمیت دیگر کو کیفرکردارتک پہنچایا گیا باقی بھی نہیں بچ سکیں گے

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 21:07

ڈیرہ مرادجمالی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے دہشتگردوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے پاس صرف دو راستے ہیں یا تو سرینڈر کردیں یا مرنے کے لیے تیار رہیں،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں وہ دہشتگردوں کے خاتمے میں فورسز کا ساتھ دیں، تربت میں مزدوروں کے قتل میں ملوث پانچ دہشتگردوں سمیت دیگر کو کیفرکردارتک پہنچایا گیا باقی بھی نہیں بچ سکیں گے ۔

وہ منگل کو ڈیرہ مرادجمالی میں شہید کیپٹن سعیدایف سی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی ایف نے کہاکہ بلوچستان میں ایف سی تعلیم کے فروغ کے لئے 36سکولزقائم کئے ہیں کیونکہ بچے ہمارے مسقتبل ہیں پسماندہ اورشہروں علاقوں کاتعلیم فرق خاتمہ ضروری ہے انہوں نے کہاکہ دھشتگردبیررونی ہاتھوں میں کھیلاچھوڑکر امن کا راستہ اختیارکریں کیونکہ اب بلوچستان کی عوام بھی امن میں خلل ڈالنے والوں سے نفرت کرنے لگی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی عوام بہادراورمحب وطن ہیں مگر چندمٹھی بھرعناصرہمارے بچوں کو بہکارہے ہیں اورریاست کی رٹ کو چلینج کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ پرامن ہوکرسلینڈرکریں اورقومی دھارے میں شامل ہوجائیں اس موقع پرسابق وزیراعظم ورکن قومی اسمبلی میر ظفراﷲ خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیلئے اگرمیرایامیرے بیٹوں کی قربانی طلب ہوئی تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ اقتداراورکرسی ذاتی عناپرستی مفادات کو بالاتاک رکھ کر علاقوئی اجتماعی سوچ کو اپنا کر لوگوں کی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ ترقی ،خوشحالی اورامن ہمارامقدربنے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے گرین بیلٹ کا بچانے کیلئے پٹ فیڈرکینال کی تعمیرات کے کام کو این ایل سی معیاری بنائے گی اورایف سی اس اہم منصوبے کی تکمیل کیلئے سکیورٹی کے فرائض کو قومی فریضہ سمجھ کر اپنا کردار اداکرے گی َ۔

متعلقہ عنوان :