بٹگرام کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ،سابق ناظم اجمل رشید اور سردار ملک جان کے درمیان اتحادبن گیا

منگل 21 اپریل 2015 21:07

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) بٹگرام کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی سابق ناظم اجمل رشید خان اور سردار ملک جان کے درمیان اتحادبن گیا ،بٹگرام گروپ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بٹگرام کے سابقہ دو بار نائب ناظم رہنے والے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اجمل رشید خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے سردار ملک جان گروپ سے اتحاد کر لیا ہے اس حوالے سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار ملک جان اور سابق نائب ناظم یوسی بٹگرام اجمل رشید خان نے کہا کہ یونین کونسل بٹگرام کے پسے ہوئے عوام اور علاقے کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحاد کیا گیا ہے انشاء اﷲ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل بٹگرام سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے یاد رہے کہ اجمل رشید خان بٹگرام گروپ کے سرکردہ شخصیت ہیں جو اس بار یونین کونسل بٹگرام سے بٹگرام گروپ کے خلاف تحصیل کونسل کیلئے الیکشن لڑے گے اجمل رشید خان کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے بٹگرام گروپ کیلئے شدید مشکلات پیدا ہو گئے ہیں ۔