بنوں عظیم کلہ میں قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی ختم کردی گئی

منگل 21 اپریل 2015 21:03

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) بنوں عظیم کلہ میں قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی ختم کردی گئی پی پی پی کے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی خان وزیر اور اے این پی کے ضلعی راہنما سہراب خان وزیر کے مابین سالوں سے قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آرہی تھی گذشتہ روز بنوں کے تحصیل ڈومیل کے علاقہ عظیم کلہ میں ٹانک کے معروف سماجی شخصیت پیر خلیفہ ،ایم پی اے فخراعظم وزیر اور ایم پی اے ملک ریاض خان کی قیادت میں علاقے کے سینکڑوں مشران نے سہراب وزیر خاندان کو پشتون روایات کے مطابق ننواتے کیا اس موقع پراے این پی کے سینیٹربازمحمدخان کی قیادت میں سہراب خان وزیر مقتول خاندان کے ساتھ سینکڑوں مشران موجود تھے ننواتے کے دوران مقتول خاندان کو 20لاکھ روپے اور20دنبے خون بہا پیش کیا گیا جنہیں مقتول خاندان نے آئے ہوئے جرگے کوواپس کرکے پی پی پی کے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی خان کے خاندان کو معاف کردیا اوریہ یقین دلایا کہ ہم آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح رہیں گے علاقے میں مذکورہ دشمنی کے خاتمے سے خوشی کی لہر دوڑگئی ہے کہ مشران کی مداخلت سے دوخاندان خونریزی سے بچ گئے اس موقع پر دونوں خاندانوں کے افراد ایکدوسرے سے بغلگیر ہوئے اور علاقے میں دیگر دشمنیوں کے خاتمے کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :