بنوں نامعلوم ملزمان نے رکشہ ڈرائیور کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی ،ملزمان فرار ہوگئے

منگل 21 اپریل 2015 21:03

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) بنوں نامعلوم ملزمان نے رکشہ ڈرائیور کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی ملزمان فرار ہوگئے تھانہ صدر کی ھدود میں واقع بازار احمدخان میں گذشتہ شب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور میرقدآیاز خان ولد میرحسن سکنہ ہنجل نواب حال نارے پُل کوقتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی نامعلوم ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے منگل کی صبح مقتول کی گولیوں سے چھلنی لاش کھیتوں سے ملی وجہ عداوت ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں بتائی گئی ہے صدر پولیس نے مقتول کے بھائی عمرقیاز خان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :