بنوں یونیورسٹی ملازمین کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، ملازمین کو سروس سٹرکچر اور اپ گریڈیشن نہ دینے تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان

منگل 21 اپریل 2015 21:00

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) بنوں یونیورسٹی ملازمین کامطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی ومظاہرہ ،یونیورسٹی ملازمین کو سروس سٹرکچر اور اپ گریڈیشن نہ دینے تک احتجاج جاری رہے گا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے بسا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں آئی ٹی کیمپس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شامل سینکڑوں ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے مختلف بازاروں سے ہوکر پریس کلب پہنچے مظاہرین نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین سے بسا ایسوسی ایشن کے صدر حامدنواز خان اور جنرل سیکرٹری محمدظاہر خان نے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین دن رات محنت کرکے اعلیٰ تعلیم کوفروغ دے رہی ہے اور سارے انتظامی امور بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود انہیں سروس سٹرکچر اور سکیل 1سے لیکر سکیل 16تک کے ملازمین کو اپ گریڈیشن نہیں دی جارہی اُنہوں نے کہا کہ ملازمین کے بنیادی مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا اورصوبائی قائدین کی کال پر کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :