درگئی، میاں اورنگزیب باچہ یونین کونسل سخاکوٹ جدید پیتاو وارڈ سے جنرل کونسلر کے لئے امیدوار نامزد

منگل 21 اپریل 2015 21:00

درگئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) میاں اورنگزیب باچہ یونین کونسل سخاکوٹ جدید پیتاو وارڈ سے جنرل کونسلر کے لئے امیدوار نامزدتفصیلات کے مطابق یونین کونسل سخاکوٹ خارکے ڈھیرئی وارڈ سے میاں اورنگزیب باچہ کو جنرل کونسل کے متفقہ طور پر امیدوار نامز د کردئے گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منعقدہ عمائدین کے جرگہ میں میاں نیک عمل باچہ ، امیر تواب خان ، اسلام خان ، بابو ارسلا خان ، علی اکبر ، عمران ، پیر امیر نواب اور دیگر نے میاں اورنگزیب باچہ کی جنرل کونسل کے امیدوار نامزد کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا اور امید ظاہر کی ہے کہ میاں اورنگزیب باچہ کو بھر پور عوامی تائید سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

منعقدہ جرگہ میں متفقہ قرار داد کے ذریعے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل درگئی میں شدید ژالہ باری کے سبب آفت زددہ قرار دی جائے اور ژالہ باری سے تباہ کھڑی فصلوں کے نقصانات کا آزالہ کیا جائے۔ قرار داد میں پیتاؤ، معیار ، کارکے ڈھیرئی ، آرا خان ڈھیرئی ، ورتیرو کلے ، میاں آباد اور گردو نواح کے زمیداروں کے لئے مالی امداد کے فوری اعلان کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔