اہل سنت والجماعت کا نادرا کے خلاف شاہراہ ریشم پر احتجاجی مظاہرہ ،دو گھنٹوں تک شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی

منگل 21 اپریل 2015 20:55

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) اہل سنت والجماعت کا نادرا کے خلاف نادرا آفس کے باہر شاہراہ ریشم پر احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین سے دو گھنٹوں تک شاہراہ ریشم کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رکھا ،گزشتہ کئی دنوں سے نادرا آفس کا جنریٹر خراب ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مولانا عطاء محمد دیشانی ،عوام سے ووٹ لینے والے کس بل میں غائب ہوچکے ہیں ایم این اے قاری یوسف پر سابق وزیر یوسف خان ترند کی کڑی تنقید تفصیلات کے مطابق نادرا آفس بٹگرام میں جنریٹر کی خرابی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گزشتہ روز لوگوں کے مشکلات دیکھ کر اہل سنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا عطاء محمد دیشانی نے شاہراہ ریشم پر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مولانا عطاء محمد دیشانی نے کہا کہ بار بار نشاندہی کے باوجود نادراآفس کا جنریٹر ٹھیک نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آئے لوگوں اور بالخصوص خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس موقع پر سابق وزیر الحاج یوسف خان ترند بھی موقع پر پہنچے اور مظاہرے میں پہنچنے کے سابق ہی ایم این اے قاری محمد یوسف پر برس پڑے سابق وزیر نے کہا کہ عوام سے ووٹ لینے والے اب کس بل میں غائب ہو چکے ہیں عوام کو چاہئے کہ ایسے قیادت کا انتخاب کریں جو ہر وقت عوام کے درمیان موجود ہوں مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اندر نادرا آفس کو ٹرانسفارمر کریں بصورت دیگر بٹگرام کے عوام سڑکوں پر احتجاجی دھرنے دینگے ۔

متعلقہ عنوان :