اہل سنت والجماعت صالح اور نوجوان قیادت کے ذریعے بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کریگی ،بٹگرام کے غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے ساتھ سمجھوتا نہیں کر سکتے

اہل سنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا عطاء محمد دیشانی کا تقریب سے خطاب

منگل 21 اپریل 2015 20:52

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) اہل سنت والجماعت صالح اور نوجوان قیادت کے زریعے بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کریگی ،قوم موروثی سیاست دانوں کو مسترد کرتے ہوئے ہمارے نوجوان امیدواروں کو کامیاب بنائیں بٹگرام کے غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے ساتھ سمجھوتا نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا عطاء محمد دیشانی نے یونین کونسل راجدھاری کے امیدواروں مولاناجمیل اختر انقلابی اور محمد نزیر کو پارٹی ٹکٹ دینے کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ظالموں اور مظلوموں کا مقابلہ ہے عوام ہمارا ساتھ دیں ہر دور میں پارٹیاں بدلنے والوں نے عوام کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں عوام ووٹ کے زریعے مفادات کے پجاریوں کا صفایا کریں انھوں نے مزید کہا کہ ظالم طبقے کو مضبوط بنانے والے بھی عوام کی نظروں میں گر چکے ہیں انشاء اﷲ 30مئی کو ان کا بھی حساب ہوگا اہل سنت والجماعت ضلع بٹگرام کی بڑی سیاسی قوت اور حقیقی عوامی نمائندہ جماعت ہے ۔

متعلقہ عنوان :