اسلام آباد ، تھانہ آئی نائن میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت

گندے نالے میں نعش پھینک کر پولیس کے چہروں سے پردہ سرک گیا تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش تاحال آگے نہ بڑھ سکی

منگل 21 اپریل 2015 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) تھانہ آئی نائن میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت ، نعش گندے نالے میں پھینک کر پولیس کے چہروں سے پردہ سرک گیا ،تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش تاحال آگے نہ بڑھ سکی ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تھانہ آئی نائن کی حدود میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم ام فرمان عرف گوراکو تشدد کے بعد حالت غیر ہونے پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے گندے نالے میں پھینکاگیامعاملہ دبانے کے لیے لاش کوایک دن بعد نکالا گیاعینی شائدین نے بتایا کہ اے ایس آئی شاہد منیراور دیگر دو پولیس اہلکاروں کی جانب سے تھانے میں ملزم پر شدید تشدد سے موت ہونے کے بعد گندے نالے میں پھینکا گیا جبکہ پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی سے دوران حراست بھاگنے کی کوشش کی اور نالے میں نہیں گیا تاہم معاملہ دب جائے اہل علاقہ کی جانب سے احتجاج کے بعد وفاقی وزیرد اخلہ کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے تین اہلکاروں پر قتل کرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ رکوانے اور تبدیلی کے لیے بھی دباؤ ڈال رہی ہے تاہم پیٹی بھائیوں کو اس مشکل سے نکالا جاسکے ۔واضح رہے کہ نیوی کے غوطہ خوروں نے ایک دن بعد ملزم کی لاش ہتھکڑی سمیت نکالی اہل علاقہ کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہناتھا کہ کرسچن نوجوان کو پولیس نے خود نالے میں پھینکا ہے اہل علاقہ نے الزام لگایاہے واضح رہے کہ ام عرفان عرف گورا کو تھانہ آئی نائن پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء کے رابطہ کرنے پر تھانہ آئی نائن کے ڈیوٹی افسر ندیم طاہر نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان چورہے جس نے گاڑی چھلانگ لگائی اور پولیس نے سوچا کہ آگے سے جاکر پکڑیں گے جس دوران وہ غائب ہو گیا ۔۔

متعلقہ عنوان :