اسلام یونیورسٹی ، آئی آر آئی تاریخی تصاویر گیلری کا افتتاح( کل) ہو گا

منگل 21 اپریل 2015 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)ادارہ تحقیقات اسلامی ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آباد کی ’’تاریخی تصاویر گیلری‘‘ کا افتتاح بروز (بدھ) قائد ایوان سینٹر راجہ ظفر الحق کریں گے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف ہوں گے۔

(جاری ہے)

گیلری کا افتتاح یونیورسٹی کے قائد اعظم آڈیٹوریم فیصل مسجد کیمپس میں بوقت 11:00 بجے ہو گا۔