گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے الیکشن شیڈول کا اعلان، نگران کابینہ ششدر رہ گئی

نگران وزراء کے الیکشن کمیشن سے رابطے ،نگران کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر شیڈول کا اعلان کردیا گیا

منگل 21 اپریل 2015 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان ۔ نگران کابینہ ششدر رہ گئی نگران وزراء کے الیکشن کمیشن سے رابطے نگران کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزراء عنایت اﷲ شمالی اور مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ہمیں تو ابھی تک علم ہی نہیں کہ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیں تو آپ کے رابطے پر معلوم ہوا کہ الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے اس حاولے سے نہ تو ہم سے بات کی گئی نہ اعتماد میں لیا گیا اس کے باوجود ہم الیکشن کروانے کو تیار ہے مشتاق ایڈووکیٹ نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک نگران کابینہ باضابطہ ایک ہی اجلاس منعقد ہوسکا جو بھی تعارفی اجلاس تھا اس کے بعد پانچ ماہ میں کوئی اجلاس منعقد نہ ہوسکا نہ ہی ہمیں کسی حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :