25اپریل کو کنٹونمنٹ انتخابات کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کیاجائے الیکشن کمیشن کا وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو خط

منگل 21 اپریل 2015 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو خط لکھا ہے کہ پچیس اپریل کو کنٹونمنٹ ایریاز میں ہونے والے انتخابات میں عام تعطیلات کا اعلان کیاجائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ ، وزارت دفاع کو خط لکھا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ پچیس اپریل کو کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے انتخابات کے دوران تمام سرکاری سکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان کیا جائے اس ضمن میں ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ ایریاز میں سکولوں میں عام تعطیل کیلئے دونوں وزارتوں کو خط لکھا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ پچیس اپریل کو کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات ہونگے ۔