چینی صدر کی پاکستان آمد خوش آئند ، مسئلہ کشمیر پر بات نہ ہونا ہماری خارجہ پالیسی کی بڑی کمزوری ہے، سردار قمر الزمان

منگل 21 اپریل 2015 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کی پاکستان آمد خوش آئند ہے اس موقع پر مسئلہ کشمیر پر بات نہ ہونا ہماری خارجہ پالیسی کی بڑی کمزوری ہے پاکستان کی سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھیں آزاد کشمیر کے وزیر سردار قمر الزمان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی چن پنگ کا دورہ پاکستان ایک خوش آئند قدم ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور مضبوط ہوگی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل تھا اور اچھا رہا مگر مسئلہ کشمیر کا ذکر کہیں نہ ہوسکا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری سیاسی قیادت اور خارجہ پالیسی بہت کمزور ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے اس پر بات کرنے کی ضرورت تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ا علیٰ سیاسی قیادت کو بھی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر ہر فورم پر پیش کرے انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔