ساہیوال،کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی

منگل 21 اپریل 2015 20:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) مرکزی انجم تاجران ساہیول کے صدر راؤ اشفاق علی کی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ایک ریلی مور والا چوک سے شروع ہو کر مختلف بازاروں کے چکر لگانے کے بعد صدر چوک پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں پر شدید مذمت کی اور گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر مظالم بند کریں اور اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کرائے ۔

متعلقہ عنوان :