صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا

منگل 21 اپریل 2015 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا ہے۔ چینی صدر کو نشان پاکستان عطا کرنے کی پروقار تقریب ایوان صدر اسلام ا?باد میں ہوئی۔ تقریب ہال میں دونوں صدور جب داخل ہوئے تو ان کی ا?مد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی شرکت کی۔ چینی خاتون اول پینگ لیوآن کے ساتھ ساتھ صدر مملکت کی اہلیہ بیگم محمودہ ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، ا?زاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان، وفاقی وزراء ، چئیرمین جوائنٹ چیفس ا?ف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے۔

چینی صدر کو یہ ایوارڈ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی کو مزید فروغ دینے پر انکی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ مہمانوں نے چینی صدر کو مبارکبا بھی دی۔ جس کے بعد صدر مملکت نے اپنے چینی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے بینڈ نے دونوں ملکوں کے قومی ترانوں پر مشتمل دلفریب دْھن پیش کی۔ دونوں صدور کچھ دیر تک بینڈ کے پاس کھڑے رہے اور دھنوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔