فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کا اجلاس ، 26اپریل کو ککری گراؤنڈ لیاری میں ہونے والے عوامی جلسہ عام میں بھر پور شرکت کا فیصلہ

منگل 21 اپریل 2015 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چیئرمین فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی و پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما ڈاکٹر نثار مورائی کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام چیئرمین ایف سی ایس سلطان قمر صدیقی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 26اپریل کو ککری گراؤنڈ لیاری میں ہونے والے عوامی جلسہ عام میں بھر پور شرکت کرنے کے لیئے اہم فیصلے کیئے گئے۔

FCS کے ڈائریکٹر و پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما ابوذر ماڑی والا کی سربراہی میں آئی سی آئی پل پرمرکزی کیمپ قائم کردیا گیا ہے ۔ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیئے مختلف جگہوں پر پارٹی کے پینا فلیکس اور پرچم لگائے جائیں گے ، اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیئے ایک ریلی بھی نکالی جائے گی۔ سربراہ کمیٹی کے ابوذر ماڑی والا و دیگر ڈائریکٹرز اور ایڈوائیزرزماہی گیروں کی بستیوں میں جاکر ان سے ملاقات کریں گے اور جلسہ عام میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

ماہی گیر برادری پیپلزپارٹی کے قیام کے وقت سے پارٹی کے ساتھ ہے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹواور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ماہی گیروں سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ا ور ماہی گیروں نے بھی انہیں کبھی مایوس نہیں کیا، ہر انتخابات میں پارٹی کے نمائندوں کو ووٹ دیا اور آمریت سے خوفزدہ نہ ہوئے۔ ککری گراؤنڈ میں پیپلزپارٹی تاریخی جلسہ منعقد کرچکی ہے۔ ان جلسوں سے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دخترمشرق شہید رانی بے نظیر بھٹو بھی خطاب کرچکے ہیں۔ اب عوام پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا خطاب سننے کے لیئے بے چین ہیں۔ شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت اپنی تقریر میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :