ڈپٹی کمشنرز قبضہ ما فیا سے سر کاری زمین واہ گزار کروانے کیلئے سخت اقدامات کرتے ہوئے قابضین کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں،کمشنر کراچی

منگل 21 اپریل 2015 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) سینئر ممبربو رڈآف ریو نیو سندھ، شعیب احمد صدیقی نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیا ر کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قبضہ ما فیا سے سر کاری زمین واہ گزار کروانے کیلئے سخت اقدامات کرتے ہوئے قابضین کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں اور جہاں ضرورت سمجھیں وہا ں متعلقہ ٹریبیو نلز میں سر کاری زمینو ں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائیں ،اور ہر صورت میں سرکاری زمینوں کو واہ گزار کروایا جا ئے یہ ہدایات انھو ں نے بو رڈ آف ریونیوسندھ کے کیمپ آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سیکر یٹری بو رڈ آف ریو نیو سندھ کوہدایا ت جاری کیں ،انھو ں نے ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ فورس کراچی کو ہدایت کی کہ وہ مختلف ٹریبیونلز میں سرکاری زمینو ں پر قابض افراد کے خلاف مقدمات کی فہرست تیار کریں اور انھو ں نے سکر یٹر ی بو رڈ آف ریونیوسندھ کو مزیدہدایت کی کہ جن علاقوں میں اینٹی انکروچمنٹ فورس کے پولیس اسٹیشن مو جو د نہیں ہیں وہ وہا ں کے متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز سے رابطہ کر کے ان علاقوں میں اینٹی انکروچمنٹ فورس کے پولیس اسٹیشن قائم کیئے جا ئیں ،تاہم سر کاری زمینوں کو واہ گزار کرنے کیلئے مقامی پولیس سے بھی ہر ممکن مدد لی جائے، شعیب احمد صدیقی نے ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ فورس کراچی کو مزید ہدایت کی کہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کو جس علاقے میں کاروائی کرنی ہو تو وہ اس علاقے کی مقامی پولیس سے رابطہ کریں اور ان کی مدد سے سر کاری زمینوں پر سے قبضہ چھڑوایا جائے تاکہ کو ئی نہ خوشگوار واقعہ رونمانہ ہو سکے ،اجلاس میں سیکریٹری بو رڈ آف ریو نیو سندھ غضنفرعلی شاہ ،اسسٹنٹ سیکریٹری بو رڈ آف ریونیو سندھ ابراہیم میمن ،ایس ایس پی انکروچمنٹ فورس کراچی عارف عزیزاور اسٹاف آفیسراقبال احمد تنیوبھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :