فیصل آباد چیمبر کا چینی صدر کے دورے کاخیرمقدم

پاک چین دوستانہ تعلقات ہر مشکل گھڑی میں سچے اور کھرے ثابت ہوئے،انجینئر رضوان اشرف

منگل 21 اپریل 2015 20:09

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 51 معاہدوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پورے خطے میں اقتصادی استحکام کی سمت مثبت قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستانہ تعلقات ہر مشکل گھڑی میں سچے اور کھرے ثابت ہوئے جبکہ چین کی طرف سے پاکستان میں 45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پورے خطے کی تقدیر بد ل دے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ایک کمپنی پہلے ہی فیصل آباد( فیڈمک) میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر چکی ہے جس کے تحت پہلے مرحلہ میں فیصل آباد میں 50 میگا واٹ کا پاورپلانٹ لگانے کے علاوہ ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل ملز بھی قائم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک چین تعلقات کو مستحکم کرنے پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ کی سیاسی بصیرت کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے نہ صرف توانائی کا بحران مستقل طور پر حل ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کا ایک نیا دور بھی شروع ہوگا۔

انہوں نے ذرائع مواصلات کی ترقی کیلئے کی جانے والی منصوبہ بندی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ریل اور روڈز کے وسیع جا ل سے علاقائی تجارت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ انجینئر رضوان اشرف نے چینی صدر کے کامیاب دورے پر چینی سفیرسن یونگ کو خاص طور پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے بھی پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے اور چینی صدر کے حالیہ دورہ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :