چینی صدر کا دورہ پاکستان پاک چائنہ تعلقات کے حوالہ سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘عبدالرحمن عزیز

منگل 21 اپریل 2015 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیزنے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان پاک چائنہ تعلقات کے حوالہ سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، اس حوالہ سے حکومت پاکستان کی کاوشیں قابل ستا ئیش ہیں یہ ہر حوالہ سے ایک انتہائی کامیاب دورہ ہے جوکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مددگار ثابت ہو گا ،اور چین کی طرف سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں ملکی معیشت میں بہتری کا عمل تیز ہوجا ئے گا ، مگر افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس موقع پر بھارتی میڈیا نے انتہائی منفی کردار ادا کیا ہے جو کہ بھارت کی ریاستی پا لیسی معلوم ہو تی ہے اور یہ قابل مذمت فعل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس وقت ورلڈ لیول پر امریکہ ایک مکمل سامراج ہے اور ما ضی میں روس پرو سامراج بنارہا ہے مگر چین ایک اقتصادی و فوجی قوت ہو نے کے باوجود ترقی پزیر ممالک کیلئے سامراجی عزائم نہیں رکھتا ہے اور پوری دنیا میں دوست وہمدرد قوت کے طور پر نمایا ں ہوا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک پاکستان اور جنوبی ایشیا سے سامراجی قوتوں کے اثر ونفوص ختم کر نے کیلئے چین کے ساتھ اقتصادی وفوجی رابطہ مظبوط کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :