میٹر ک امتحانات کا تیرہواں روز ،امیدوار کاپی لے کر فرار،تحقیقا ت کا حکم

طلباء و طالبات کی تعلیمی تربیت اور اصلاح کا کام پورے سال پر محیط ہونا چاہئے،چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی

منگل 21 اپریل 2015 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)میٹرک بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015؁ٗء کے تیرہویں روز آج صبح کی شفٹ میں انگریزی پرچہ اول جماعت دہم جبکہ دوپہر کی شفٹ میں تجارتی جغرافیہ ،جغرافیہ (اختیاری )اور ملبو سات و پارچہ بافی کے پرچوں کا انعقاد ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے شیخ خلیفہ بن زید ہائراسکول خیا بان راحت اورہائر سیکنڈری اسکول (برائے طالبات )فیز IV ڈیفینس کا سر پرائز وزٹ کیا جہاں طلباء و طالبات پر سکون ماحول میں پرچہ جات حل کر نے میں مصروف تھے ۔

چیئرمین بورڈفصیح الدین خان نے کہا کہ طلباء و طالبات کی تعلیمی تربیت اور اصلاح کا کام پورے سال پر محیط ہونا چاہئے ۔جبکہ کنٹرولر امتحانات نعمان احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طلبا ء و طا لبات کی تعمیری سیرت کیلئے اساتذہ و والدین اپنا کردار ادا کریں ۔علاوہ ازیں قائدین گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول پی ای سی ایچ ایس سے طا لب علم امتحانی کاپی لے کرفرار ہوگیاجس کے خلاف کیس رجسٹرڈ کرکے ڈسپلنری ایکشن کمیٹی کے سپرد کرکے ضابطے کی کارروائی کا حکم دے دیا ۔