کراچی ، شہر میں حلقہ این اے 246پر سیاسی سرگرمیاں عروج پر

ایم کیو ایم نشست پر بازی لے جائیگی،تحریک انصاف دوسرے اور جماعت اسلامی تیسرے نمبر پر رہے گی ،سروے

منگل 21 اپریل 2015 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) شہر میں حلقہ این اے 246 پر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ تین اہم پارٹیوں کے مابین انتخابی مہم کے مقابلے جاری ہیں۔ مذکوررہ حلقے میں ہونے والے سروے میں عوام کی رائے کے مطابق ایم کیو ایم اس نشست پر بازی لے جائے گی ۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 جو کہ معروف سیاست دان نبیل گبول کے ایم کیو ایم سے استعفے کے بعد خالی ہوگئی تھی ، اس نشست پر 23 اپریل کو انتخاب ہونا ہے ، نشست کراچی کے جس علاقے کی ہے وہاں ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو بھی واقع ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم نے ماضی میں ہونے والیانتخابات میں اس نشست کو جیتا ہے ، نبیل گبول کا تعلق بھی ایم کیو ایم سے تھا جنہوں نے پارٹی سے اختلافات کے سبب ایم کیو ایم اور قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بعد الزام لگایا تھا کہ انہیں دھاندلی کرواکر جتوایا گیا، مذکورہ نشست پر الیکشن کمیشن نے 23 اپریل کو انتخاب کرانے کا اعلان کیا ، کراچی میں جاری آپریشن اور اس کے نتیجے میں موجودہ حالات کے سبب اس نشست کی اہمیت بڑھ گئی ہے ، اس نشست کو جیتنے کیلئے ایم کیو ایم نے کنور نوید ، تحریک انصاف نے عمران اسماعیل اور جماعت اسلامی نے راشد نسیم اور پاسبان نے عثمان معظم کو میدان میں اتارا.واضح رہے کہ پاسبان پاکستان نے حال ہی ملکی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کیا جس کے بعد انہوں نے مذکورہ نشست پر عثمان معظم کو اپنا امیدوار نامزد کیا .چاروں امیدواروں سے متعلق عوام کی رائے جاننے کیلئے کرائے گئے سروے کے نتا ئج کے مطابق اکثریت نے یہ رائے دی کہ ایم کیو ایم اس نشست پر بازی لے جائے گی جبکہ دوسرے نمبر پر ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی تیسرے اور پاسبان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں گے۔