پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، اراکین مقررہ وقت سے قبل ایوان پہنچ گئے

منگل 21 اپریل 2015 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر کا خطاب، پارلیمانی روایات کے برعکس اراکین پارلیمنٹ اجلاس شروع ہونے سے پہلے ایوان میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو مشترکہ اجلاس کے باعث اراکین پارلیمنٹ کی آمد کا سلسلہ 8بجے سے ہی شروع ہو گیا تھا جو کہ سوا 9بجے تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ اراکین پارلیمنٹ ہمیشہ اجلاس شروع ہونے کے بعد ایوان میں پہنچتے ہیں تاہم منگل کو انہوں نے اس روایت کو توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :