چینی صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کے بعد پارلیمانی رہنماؤں اور اگلی نشستوں پر براجمان وزرا سے مصافحہ

منگل 21 اپریل 2015 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں اورایوان میں اگلی نشستوں پر براجمان وزراء کے ساتھ مصافحہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد چینی صدر شی چن پنگ ایوان میں آئے اور اگلی نشستوں پر بیٹھے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، اعتزاز احسن، سید نوید قمر، عمران خان، شاہ محمود قریشی،سراج الحق، عبدالرشید گوڈیل، آفتاب شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی، مولانا فضل الرحمان، سمیت اہم وزراء سے ہاتھ ملایا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :