چینی صدر خصوصی بگھی میں ایوان صدر پہنچے ،ممنون حسین کا اپنے مہمان کاپرتپاک استقبال

منگل 21 اپریل 2015 19:19

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) چین کے صدر شی چن پنگ کا ایوان صدر پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔چین کے صدر شی چن پنگ، صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کے لیے خصوصی بگھی میں ایوان صدر پہنچے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف بھی چینی صدر کے ہمراہ تھے۔ صدر ممنون حسین نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پر بچوں نے صدر شی چن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کو پھول بھی پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :