جیکب آباد پولیس طاہرہ کھوسو کے قاتل گرفتار کرنے میں ناکام

منگل 21 اپریل 2015 19:14

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) جیکب آباد پولیس طاہرہ کھوسو کے قاتل گرفتار کرنے میں ناکام ورثاء پریشان تفصیلات کے مطابق 19مارچ کو جیکب آباد کے ڈنگر محلہ میں شوہر وقار عمرانی کے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کی گئی طاہرہ کھوسو کے قاتلوں کو جیکب آباد پولیس اب تک گرفتارکرنے میں ناکام گئی ہے جس کی وجہ سے ورثاء میں سخت مایوسی پھیلی ہوئی ہے اس سلسلے میں طاہرہ کھوسو کے قتل مسئلے پر عمرانی اور کھوسہ قبائل میں امکانی جھگڑے کو روکنے کے لیے بلوچ قومی موومنٹ کی جانب سے اسلم مغیری ،رجب جمالی ،راجہ ڈومکی ،غفور بلوچ ،شاہ زین ،اقبال بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچی جہاں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ برادری پہلے ہی مختلف مسائل کا شکارہیں اور اب طاہرہ کھوسو کے قتل کے مسئلے پر کھوسہ عمرانی جھگڑے کا امکان بڑھ گیا ہے جس کو روکنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :