حکومت قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے پاکستان کی ترقی کیلئے چینی صدر کے دورے کابھرپور فائدہ اٹھائے،اسلامی تحریک طلبہ

منگل 21 اپریل 2015 19:10

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان نے کہا ہے کہ چینی صدر کا کامیاب دورہ پاکستان کی ترقی کا باعث بنے گاچینی معاہدوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے حکومت عملی اقدام کرے،تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے قائدین غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر ،ذکی الدین ،محمد عدنان نے چینی صدر کے دورۂ پاکستان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی ایک لازوال رشتہ ہے پاکستان کی ترقی میں چینی صدر کا حالیہ دورہ سنگ میں ثابت ہوگا چین سے اکیاون معاہدے پاکستان کی معیشت کو سپورٹ فراہم کریں گے حکمرانوں کو چاہیے کہ گرمیوں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران اب اپنی عیاشیاں بند کرکے قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے پاکستان کی ترقی کیلئے چینی صدر کے دورے کو استعمال کریں اگر یہ سنہری موقعہ حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں میں گزار دیا تو یہ قومی المیہ ہوگا اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے قائدین نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ امت مسلمہ کیلئے بہت بڑی نعمت تھے انکی شاعری کو سمجھ کر آج بھی عالم اسلام ترقی کر سکتا ہے مگر ارباب اقتدار نے علامہ کی ترقی پسند، نظریاتی،انقلابی شاعری کو نصاب تعلیم سے حرف غلط کی طرح خارج کرکے طلبہ کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے علامہ اقبال ؒ کی شاعری کو پھر سے نصاب تعلیم کا حصہ بنانے کا اسلامی تحریک طلبہ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :