فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کوبہتر اور عوام کواحساس تحفظ دلانا کہ ان کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس ہروقت چوکس ہے ، ڈی سی او بھکر

منگل 21 اپریل 2015 19:09

بھکر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد علاقہ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کوبہتر بنانا اور عوام کواحساس تحفظ دلانا کہ ان کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس ہروقت چوکس ہے یہ بات ڈی سی او محمدزمان وٹو اور ڈی پی او آغا محمدیوسف نے ضلع میں امن و امان کے قیام،مذہبی منافرت اورشرپسندی کی روک تھام کیلئے پولیس لائن سے پنجگرائیں تک پولیس کے فلیگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہاکہ موجودہ ملکی صورتحال اپنے سیکورٹی ادادروں کے شانہ بشانہ کسی بھی ریاستی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہروقت الرٹ ہے اور اس فلیگ مارچ سے ان سماج دشمن عناصراوردہشت گردوں کویہ پیغام دینا ہے کہ ہمارے سیکورٹی ادارے اورپولیس جواس وقت ہراول دستے کاکام کررہی ہے اپنے عوام کے جان و مال کے تحفظ سے قطعی طور پر غافل نہیں اور وہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہروقت تیار ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ اس کے علاوہ سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کیلئے ضلع میں مسلسل سرچ اپریشن کاسلسلہ جاری ہے اور اس میں ہماری پولیس کوخاطرخواہ کامیابیاں بھی مل رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت پنجاب میں باقی اضلاع کی نسبت ضلع بھکرکافی بہتر پوزیشن پرہے انھوں نے کہاکہ عوام کابھی فرض ہے کہ وہ اپنے ضلع کوشرپسندوں سے پاک کرنے اور امن و امان کی صورتحال کوقائم رکھنے میں پولیس سے تعاون کریں اور تمام مجرمان کی نشان دہی کریں جوکسی بھی منفی سرگرمی میں ملوث ہوں کیونکہ ایسے لوگ کبھی بھی ملک و قوم کے مخلص نہیں ہوسکتے ۔

انھوں نے کہاکہ ہمارا ملک اس وقت جس نازک صورتحال سے گذر رہا ہے اس میں معاشرے کے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے وطن کی سلامتی اور اپنی آنے والی نسل کی بقاء کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔انھوں نے کہاکہ ہم سب نے ملکر اس جنگ کوجیتنا ہے۔ فلیگ مارچ میں پولیس کے تمام افسران اورجملہ تھانوں کی گاڑیوں نے حصہ لیا ہے جو پولیس لائن بھکرسے عباس چوک،ریلوے روڈ ،جی پی او چوک ہلٹن چوک ،قصر زینب ،گڈولہ روڈ ،کوٹلہ جام ،دریاخان سے ہوتا ہوا پنجگرائیں تک گیا وہاں سے واپس اسی روٹ پرآکر پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا ۔

متعلقہ عنوان :