سراج الحق 14مئی کو راولاکوٹ کا دورہ ، جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جماعت اسلامی اپنی انتخابی مہم کااعلان بھی کرے گی

منگل 21 اپریل 2015 19:03

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق چودہ مئی کو راولاکوٹ پونچھ کا دورہ کریں گے اور صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔اس جلسہ عام میں جماعت اسلامی اپنی انتخابی مہم کااعلان بھی کرے گی ۔اس موقع پر سنیکڑوں لوگ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے امیر سردار زاہدرفیق ایڈوکیٹ ، سردار سجاد انور خان، شباب ملی کے چیئرمین سردار قیوم افسر خان، سردار وسیم خورشید، قاضی آصف ، فیضان اعجا ز ، کاشف قدیر ، عدنان رزاق ، عاقب صدیق نے منگل کے روز غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ چودہ مئی کو راولاکوٹ میں ہونے والا جماعت اسلامی کا جلسہ عام تاریخی ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے جماعت اسلامی کے ان رہنماؤ ں نے کہاکہ باغ میں اپنے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور پرامن احتجاج کرنے والوں پر پولیس تشدید قابل مذمت ہے انہو ں نے کہاکہ باغ میں وزیر حکومت سردار قمر الزمان کی ایماء پر مظاہرین پر تشدد کروایا گیا ۔ بے جا مقدمات قائم کیے گئے ہیں انہو ں نے کہاکہ فوری طور پر عوامی مسائل حل کے جائیں اور بے جا مقدمات ختم کیے جائیں ۔

ان رہنماؤ ں نے کہاکہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں کاروباری لوگو ں کا کاروبار ٹھپ ہو کررہ گیا ہے اگر یہ مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیاگیا تو دیگر جماعتوں کی مشاورت سے سخت احتجاج اور راست اقدام سے بے بھی گریز نہیں کیاجائے گا ۔انہو ں نے کہاکہ سڑکوں کی حالت نا گفتہ بہ ہے میگاپراجیکٹس پر کام بند ہیں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا کام التوا کا شکار ہے جوڈیشنل کمپلیکس بھی مکمل نہیں ہوسکا سرکاری عمارات کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسا منا ہے انہوں نے کہاکہ حکمران سیاحت کے فروغ اور اسے انڈسٹری بنانے کے دعوے دار ہیں لیکن عملی اقدامات نہیں ہورہے ہیں ۔

کھنڈر سڑکیں اور ناکافی سہولتیں ٹورازم کے فروغ میں رکاوٹ ہیں ۔پونچھ یونیورسٹی کاکام تعطل کاشکار ہے ایکسپریس وے کاروٹ تبدیل کر کے حالات کی خرابی کی طرف لے جایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی ۔اگر حکومت نے مسائل کے حل کی طرف توجہ دنہ دی محض زبانی دعوؤں اور اعلانات کاسلسلسہ جاری رکھا گیا تو شدید عوامی ردعمل سامنے آئے گا ۔

اور جماعت اسلامی عوامی حقوق کے لیے شروع کی جانے والی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔ان رہنماؤں نے کہاکہ چائنیز کمپنی مزدوروں کو بے جا تنگ کرتی ہے انتظامیہ اس کا نوٹس لے اور چائنیز کمپنی کے ذمہ داران کو پابند کیاجائے کہ وہ مزدورو ں کے ساتھ ناروا سلوک بند کریں ۔اور قائم کیے گئے مقدمات ختم کیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ ریڈ فاؤنڈیشن اور آغوش خدمت خلق کے جذبے سے اپنے کام کررہے ہیں ان رہنماؤں نے کہاکہ کرپشن ، لوٹ مار عروج پر ہے ۔ منظور نظر لوگوں کو نوازا جارہا ہے کام معیاری بھی نہیں ہورہے ہیں ذ مہ دارنا اپنا حصہ وصول کر کے چپ ہوجاتے ہیں کرپشن و لوٹ مار کا نوٹس لیاجانا بھی ضروری ہے ۔