کراچی ، سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکنان سمیت 5ملزمان 90روز کے لیے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

منگل 21 اپریل 2015 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکنان سمیت 5ملزمان کو 90روز کے لیے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیا ہے ۔منگل کی صبح ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ملزمان شکیل الدین،شبیراﷲ،ماجدبیگ،عبداﷲ،محمدمنصور کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رینجرز اہلکاروں نے عدالت کو بتایا کہ ملزمانملزمان پرٹارگٹ کلنگ،بھتاخوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں ،ملزمان ماجد بیگ،عبداﷲ اورمحمدمنصورکاتعلق ایم کیوایم سے ہے اور وہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں بھی ملوث ہیں ،ملزمان سے مزید تفتیش درکار ہے ،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے جس پر عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رینجرز کی تحویل میں دیدیا ہے ۔